پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

‏’ہرشل گبز پر بھارتی دباؤ سے تحریکِ کشمیر کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سےکنارہ ‏کشی کیلئے دباؤ افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ کو سیاست ‏کیلئےاستعمال کرنے کا عمل مودی پہلے بھی کر چکے ہیں ہرشل گبز پر پابندی کیلئےدباؤ ‏سےکشمیر کی تحریک کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ غیرمنطقی سیاسی مقاصد کیلئےعالمی کھلاڑیوں کوروک کر اپناہی نقصان ‏کریں گے بھارت، پاکستان میں لاکھوں شائقین ہیں کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کیلئےاہمیت کی حامل ہے لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔

لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ 6 غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔

کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں