تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترکی نائٹ کلب فائرنگ، معروف بالی ووڈ فلمساز ہلاک ہونے والوں میں شامل

استنبول : ترکی میں سال نو کے موقع پر نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں معروف بالی ووڈ فلمساز ابیس رضوی بھی شامل ہیں۔

فلمساز کی ہلاکت کے بعد بھارتی فلم نگری سوگوار ہوچکی ہے اور نامور اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

govinda-post-2-copy

بالی ووڈ اداکار اور دوست رضا مراد کے مطابق ابیس رضوی کے دوست اور رشتے دار انکے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے آرہے ہیں جبکہ مسٹر رضوی کے والد نے اپنے بیٹے کی لاش لانے کے لئے استنبول روانہ ہوگئے ہیں، توقع ہے کہ میت بدھ تک ممبئی پہنچ جائے گی۔

r-post-3

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد جنہوں نے یہ کیا وہ انسان نہیں، وہ مسلمان نہیں ہیں اور نہ ہی بہادر ہیں، اسلام کسی کو اس طرح کسی کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

r-post-1

ابیس رضوی نے کئی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جس میں ’’روآر‘‘،’’ہیمان‘‘اور’’ٹی فور تاج محل‘‘شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے بھی وابستہ تھے جب کہ فلمسا ز راجیہ سبھا کے سابق ممبر ڈاکٹر اختر حسن رضوی کے صاحبزادے ہیں۔

rizvi

دوسری جانب ترکی نائٹ کلب فائرنگ میں بھارتی ریاست گجرات کی معروف فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی شامل ہیں۔

رینا کلب ایس یو انٹرٹینمنٹ گروپ کی ملکیت ہے اور جنوری 2002 ء میں کھولا گیا تھا، یہ مشہور شخصیات کے لئے مقبول جگہ ہے۔

اس کی ویب سائٹ، فی الحال بند ہے، رینا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، یہ ایک تفریحی مرکز ہونے کے علاوہ،غیر ملکی صدور کیلئے عالمی امور کے بارے میں بات چیت اور کاروباری افراد کیلئے اربوں ڈالر کی مالیت کے سینکڑوں معاہدوں پر دستخط کرنے کی جگہ بن گئی ہے۔

k1

ترکی میں مرنیوالے جن افراد کی شناخت ہوئی ہے ان میں 7 سعودی باشندے، لبنانی، 3 عراقی، 2 بھارتی، 2 تیونسی، ایک کویت، کینیڈا، شام اور اسرائیل کا ایک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ استنبول کے رینا نائٹ کلب میں سالِ نو کی تقریب میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 39 افراد کو ہلاک اور 72 کو زخمی کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -