اشتہار

370 دن کا پیدل سفر، بھارتی شہری حج کیلیے مکہ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا شہری 370 دن پیدل سفر کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہاب نامی بھارتی شہری نے گزشتہ سال 2 جون کو مضبوط ارادوں کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے سعودی عرب پہنچنے کیلیے 370 دن کا سفر پیدل طے کیا۔

بھارت سے سعودی عرب کا فاصلہ تقریباً 8 ہزار 640 کلو میٹر ہے۔ شہاب پاکستان، ایران، عراق اور کویت کے راستے وہاں پہنچے۔

- Advertisement -

بھارتی شہری نے سعود عرب میں بھی اہم مقامات کا پیدل سفر کیا۔ وہ مکہ سے پیدل چلے اور 9 دنوں بعد مدینہ پہنچے۔ شہاب اپنی والدہ کے ہمراہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے فرائض کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارت سے بھی 1 لاکھ 75 ہزار مسلمان مکہ پہنچ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں