تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘بھارت کی انگلیاں چین کے جوتے تلے آگئیں’

نئی دہلی : بھارتی ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ کا کہنا ہے کہ بھارت کی انگلیاں چین کے جوتے تلے آگئیں، چین سرحدی جھڑپوں اور محدودجنگ کیلئے تیارہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اخبارمیں بھارتی ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے مودی سرکارپرشدیدتنقید کرتے ہوئے کہا بھارت کی انگلیاں چین کےجوتےتلےآگئیں، مودی سرکار،بھارتی فوج زمین چھن جانےکی تردیدکررہی ہے۔

ایچ ایس پناگ کا کہنا تھا کہ چین کوکل میجرجنرل سطح مذاکرات میں برتری حاصل ہوگی،سفارتکاری ناکام ہوئی توچین سرحدی جھڑپوں،محدودجنگ کیلئے تیارہے۔

خیال رہے چین نےلداخ ریجن میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا،جس کے بعد مودی سرکار نے چین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی تھی۔

مزید پڑھیں : لداخ میں بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکست

یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد لداخ کے متنازع علاقے کے ساتھ بھی کھیلنے کی کوشش کی تھی جس پر چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور سکم بارڈر پر مزید فوجی تعینات کردیئے تھے۔

چینی حکام کا کہنا تھا بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا تو اس دوران چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار بھی کیا جسے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔

بھارتی آرمی چیف نے فوجی دستے کی گرفتاری کو بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا تھا، جبکہ چین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، اگر اس طرح کی خلاف ورزی دوبارہ کی گئی تو بھارت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

واضح ریے بھارت اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ڈویژن کمانڈر سطح پر ہونے والی مذاکرات کے کئی دور ناکام رہے۔

Comments

- Advertisement -