بھارت کے سکھوں نے جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکاری کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ بھول کر بھی پاکستان مردہ باد نہیں کہہ سکتے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دنیا کے سامنے اوچھے ہتھکنڈے آشکار ہونے کے بعد وہ پاکستان مخالفت میں تمام حدوں کو عبور کرتے ہوئے غیر انسانی فیصلے کر رہی ہے۔
ہندو توا کی حامی مودی سرکار بھارت میں رہنے والوں کو پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کر رہی ہے تاہم بھارت کے سکھوں نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان تو ہمارے سجدہ کرنے کی جگہ ہے، ہم بھول کر بھی پاکستان کو مردہ باد نہیں کہہ سکتے۔
بھارتی خاتون نے گانے میں سکھوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان سے دلی عقیدت کا بھی اظہار کیا ہے۔
اس گانے میں کرتارپور اور گردوارا دربار صاحب کو بھی دکھایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ بھارت پاکستان اور مسلم دشمنی میں اتنا پاگل ہو گیا ہے کہ مسلم مخالف گانے ریلیز کرنا شروع کر دیے ہیں جس کو تجزیہ کار بھارت میں ہندو مسلم فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش قرار دے رہے ہیں۔
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار