گلوکارہ نصیبو لال نے گانے ‘تو جھوم’ کی ریلیز نے بھارتی گلوکارہ دلیر مہندی کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
کچھ روز قبل پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین کیساتھ ایک گانا ‘تو جھوم’ ریلیز کیا تھا، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور سننے والا ہر فرد جھوم اٹھا ہے۔
نصیبو لال کا گانا سن کر جھومنے والوں میں صرف پاکستانی ہی شامل نہیں بلکہ معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی شامل ہیں، جنہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے نصیبو لال کی خوب تعریف کی ہے۔
بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ گائیکی میں سریلا پن اور اچھی آواز کےلیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں ان کی محنت نظر آتی ہے، انہوں نے جو بھی گایا سریلا گیا اور دنیا میں اپنا نام بنایا۔
’نصیباں والی نصیبو لال‘ بھارتی گلوکار بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کے نامور پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس بھی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لال کی تعریب کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نصیبو لال وہ واحد گلوکارہ ہیں جو بے حد ورسٹائل اور سُریلی ہیں، ہم سب ان کے مداح ہیں، میں ان کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔