اشتہار

مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر گلوکار شان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار شان مکھرجی اپنے مسلمان مداحوں کو عید الفطر کی مبارکباد دینے پر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

شان مکھرجی نے عید الفطر پر اپنے مسلمان فیز کو مبارکباد دی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے ایک میوزک ویڈیو کا اسکرین شاٹ استعمال کیا تھا جس میں وہ ٹوپی پہن کر دعا مانگ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے اسکرین شاٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں آپ سب اور آپ کے اہل خانہ کو میری طرف سے عید کی مبارکباد۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaan Mukherji (@singer_shaan)

- Advertisement -

 پوسٹ کو جہاں زیادہ تر صارفین نے پسند کیا وہیں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے اس پر بھرپور تنقید کی اور گلوکار کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

بہت زیادہ ٹرول کیے جانے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر لائیو آ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ پہلے تو انہوں نے ٹوپی پہن کر دعا مانگنے والے اسکرین شاٹ کی وضاحت کی اور پھر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

شان نے ہندو انتہا پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم میں تھوڑی سی بھی برداشت نہیں تو آگے کیسے بڑھیں گے؟ میں چاہتا ہوں لوگ اس طرح کی سوچ کو تھوڑا بدلیں، میں ہندو ہوتے ہوئے بھی یہ جانتا ہوں کہ ایک دوسرے کے مذہب کی کیسے عزت کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ عید مبارک والی پوسٹ پر تنقید کو پہلے سنجیدہ نہیں لیا، لیکن جب دیکھا کہ اب زیادہ ہو رہا تو ردعمل دینا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaan Mukherji (@singer_shaan)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں