مودی سرکار کی پالیسیوں سےنالاں بھارتی فوجی اپنی جانیں لینے لگے، خودکشیوں کے رحجان کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کےزیرقبضہ کشمیرمیں مظلوم کشمیریوں پرظلم ڈھانےوالی مودی سرکار مکافات عمل کی زدمیں آ گئی ، مودی سرکار میں بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کے رحجان کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
18مئی کومقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کےمیجرمبارک سنگھ پڈا نے مبینہ طورپرخودکشی کر لی جبکہ بھارتی میجر نے جموں کشمیر کے علاقے اکھنور میں اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی کی خودکشی کاپہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی 16 نومبرکوضلع ادھم پور میں 38 سالہ نائیک ہریش سنگھ نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں تعینات خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 601 تک پہنچ چکی ہے۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن سنگین حد تک بڑھ چکا ہے جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا ہے۔.
رائٹرز کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور
دوسرے ممالک کے خلاف پروپگینڈا کرنے اور طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے۔