جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: انگلینڈ کے خلاف بھارت نے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 24 فروری سے احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ بولر امیش یادو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فاسٹ بولر امیش یادو کی ٹیم میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے، انہیں شاردل ٹھاکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاردل ٹھاکر کو وجے ہزارے ٹرافی کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کپتان، اجنکیا رہانے نائب کپتان، روہت شرما، مینک اگروال، شبھمن گل، چیتیشور پجارا، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، ردھیمان ساہا، روی چندر ایشون، اکشر پٹیل، سندر، ایشانت شرما، جسپریت بمرا اور محمد سراج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ پہلے ٹیسٹ میں جو روٹ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں