بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیچر نے مسلمان بچے کو پوری کلاس سے تھپڑ لگوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی خاتون ٹیچر نے مسلمان بچے کو پوری کلاس کے بچوں سے تھپڑ لگوا دیے۔

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، خاتون ٹیچر نے کلاس میں مسلمان بچے کو پوری کلاس کے بچوں سے تھپڑ لگوا دیے، کلاس روم میں بچے آتے گئے اور مسلمان بچے کو تھپڑ مارتے گئے۔

ایک بچے کو ٹیچر نے کہا کہ آہستہ کیوں ماررہے ہو، اب کس کا نمبر ہے پھر ایک بچے نے آکر زور دار تھپڑ بچے کے منہ پر مارا۔

بھارت کی مشہور مصنف ارون دھتی رائے نے ویڈیو ٹوئٹ کی اور کہا کہ یہ ٹیچر پوری نسل کے ذہنوں میں زہر گھول رہی ہے اسے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہلی میں استاد نے ہندی کی کتاب نہ لانے پر چھٹی جماعت کے مسلمان طالب علم کو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

والدین کا کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر بچے کو تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں سے مارتارہا جبکہ اسپتال ذرائع نے کہا کہ بچے کی گردن پر گلہ گھونٹنے کے نشانات بھی ہیں۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے معاملہ دبانے اور رفع دفع کرنے کے لیے والدین پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں