جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 اسکواڈ میں تجربہ کار ویرات کوہلی اور روہت شرما کی واپسی ہوئی ہے اور کمان بھی ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت شرما کے سپرد کی گئی ہے جب کہ ہاردک پانڈیا کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

میگا ایونٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر منتخب کیے گئے ہیں، جب کہ بولنگ کا شعبہ پانڈیا کے ساتھ جسپرت بمرا، محمد سراج اور جڈیجا سنبھالیں گے۔

بھارت بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں 4 کھلاڑیوں کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کے میدانوں میں جو بھارتی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی، ان میں روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سمپسن (وکٹ کیپر)، ہاردیک پانڈیا (نائب کپتان)، شیوام ڈوبے، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، یزویندرا چاہل، اردیپ سنگھ، جسپرت بمرا، محمد سراج شامل ہیں۔

 

بی سی سی آئی نے میگا ایونٹ کے لیے شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز میگا ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے بچوں سے اسکواڈ کا اعلان کرایا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام دینے کیلیے یکم مئی کی تاریخ دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں