ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 32 دن بعد شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس کے لیے این زیڈ سی نے جو منفرد طریقہ اختیار کیا اس نے دنیا کو حیران کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بچوں کے ذریعے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان روایتی طور پر کرکٹ بورڈ کے حکام نہیں بلکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی جرسی پہنے دو بچے اس کا اعلان کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو دن قبل این زیڈ سی نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ایک روزہ عالمی کپ کے لیے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم کے اعلان کیلیے منفرد انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

گزشتہ سال نیوزی لینڈ ٹیم  کے کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچوں نے ان کے ناموں کا اعلان کیا تھا  جس کی ویڈیو کیوی بورڈ نے خود جاری کی تھی۔

 

بچوں سے ٹیم کا اعلان کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ بورڈ کے اقدام کو سراہ رہے ہیں اور اس پر تبصرے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے لیے 30 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 روز بعد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں