پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارت کی ہار، دھونی نے پیشگوئی 5 سال پہلے کردی تھی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی پانچ سال قبل ہی کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مہندر سنگھ دھونی کی پانچ سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے میگا ایونٹ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی کی تھی۔

ویڈیو 2016 کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارت کی ہار کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ’یہ فخر کی بات ہے کہ ہم 11-0 سے پاکستان سے جیتے ہیں لیکن سچائی یہ بھی ہوگی کہ ہم ہاریں گے کبھی نہ کبھی ہاریں گے چاہے آج ہاریں دس سال بعد ہاریں بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں۔
دھونی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ جیتتے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں