اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ،24 گھنٹوں میں 15 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ، 24 گھنٹوں میں 15 کشمیریوں کو  شہید کردیا گیا جبکہ گھرگھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید دوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے، جس کے بعد چوبیس گھنٹے میں شہید کشمیریوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

بھارتی فورسزنے پلواما کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل راجوڑی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے، نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فورسز نے مئی میں اکیس کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا اور آٹھ سو زائد گھر تباہ کئے جبکہ بدترین تشدد سے دوسو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے اور ایک سوچھیالیس کشمیریوں کو بغیر کسی جرم گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیئے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے موثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے مباحثے کے دوران بتایا تھا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے33 کشمیریوں کو شہید کیا،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے، بھارت جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر کے کشمیرمیں تسلط قائم کیے ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں