سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارامولا میں نام نہاد آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورس نے مشترکہ آپریشن میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد کشمیری نوجوانوں کو غیرقانونی حراست میں لے لیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہےہیں‘ یاسین ملک
کشمیر میڈیا سروس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کی جانب سے 14 کشمیریوں کو شہید جبکہ 181 کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارت کی ریاستی دہشت گردی‘ تین کشمیری جوان شہید
یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 نومبر کو کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فو ج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔