اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایم ٹیک کے طالب علم سمیت دو نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، شوپیاں میں 2 نوجوانوں شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی،ظلم وجبرجاری ہے،  شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شناخت راحیل راشد شیخ اور بلال احمد کے ناموں سے ہوئی جنہیں شوپیاں کے علاقے امام صاحب سے گرفتار کر کے درمیان سڑک پر بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق راحیل ایم ٹیک کا طالب علم تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، پورپین پارلیمنٹیرینز کا مودی کو خط، مظالم فوری روکنے کا مطالبہ

بھارتی فوج کی خفیہ ایجنسی انڈین نیشنل ایجنسی کے اہلکاروں نے رتنی پورہ، پلوامہ، بٹگرام اور چادورہ میں کارروائیاں کر کے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں لاپتہ کردیا۔

دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر پورپین پارلیمنٹیرینز نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں