تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق رپورٹ جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق اگست 2019 تا جون 2022 تک 656 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست 2019 تا جون 2022 تک وادی میں 17 ہزار 993 کشمیری گرفتار، 656 شہید، 13 خواتین اور 24 بچے قتل کیے گئے، 120 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا، 125 کشمیری عورتوں کی آبروریزی کی گئی۔

جنوری سے جون 2022 تک 140 کشمیری شہید کیے گئے، 134 مرد، 5 بچے اور ایک کشمیری خاتون شہید کی گئی، 19 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا، 854 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، 34 کشمیریوں کی املاک نذر آتش کی گئیں، 9 کشمیری خواتین کی آبروریزی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے 2016 تا 2022 1697 کشمیریوں کو شہید کیا، 1537 مرد،122 بچے اور 37 خواتین کو شہید کیا، 189 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا، 29892 کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا، 29719 کشمیریوں کو گرفتار کیا، کشمیریوں کی 4374 املاک نذر آتش کیں، 1058 کشمیری خواتین کی آبروریزی کی گئی۔

Comments

- Advertisement -