اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

بھارتی ڈرامے میں ’جوکر‘ کا مضحکہ خیز منظر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت کے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے سنجیدہ ڈراموں میں مضحکہ خیز اور غیرحقیقی مناظر دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

اس کی اہم وجہ ڈرامے کہ کہانی نہیں بلکہ وہ ڈائرکشن اور کردار ہیں جن میں فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہیں اور دیکھنے والے طنزیہ انداز میں مسکرا دیتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے کہ جس میں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے انتہائی مقبول اداکار ہیتھ لیجر کے آسکر ایوارڈ یافتہ کردار ’جوکر‘ کا انڈین ورژن دکھایا گیا ہے جسے دیکھ کر ناظرین مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

- Advertisement -

جوکر

کہتے ہیں کہ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بھارتی ڈراموں کے ڈائریکٹرز کچھ نیا دکھانے کے چکر میں بے وقوفی کی حدیں بھی پار کرجاتے ہیں۔

مذکورہ مزاحیہ منظر اس ہفتے کے آغاز میں ایک میم پیج پر پوسٹ کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور صارفین اس پر اپنے اپنے انداز میں طنز اور تنقید کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by sigmamemer (@sigma._exe)

وائرل ویڈیو میں ’بیٹ مین : دی ڈارک نائٹ‘ سے اداکار کرن ویر بوہرا کے ’جوکر‘ بننے کے کردار اور او جی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیتھ لیجر کا ایک دوسرے کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے اور شاید یہ منظر دیکھ کر آنجہانی ہیتھ لیجر کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی۔

مذکورہ کلپ میں کرن ویر بوہرا جنہوں نے 2011 کے ڈرامہ سیریل ’دل سے دی دعا‘سبھاگیوتی بھاوا؟’ میں ویراج ڈوبریال کا مرکزی کردار ادا کیا تھا وہ اپنی بیوی، جھانوی (سریتی جھا) کو ہراساں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو دیوار کے ساتھ سہمی ہوئی کھڑی ہے۔

ہیتھ لیجر

ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکے ایک صارف نے اس کردار کو پان مسالہ کھانے والے جوکر سے تشبیہ دی۔

یاد رہے کہ اداکار ہیتھ لیجر جنہوں نے ’بیٹ مین‘ جیسی شہرہ آفاق ہالی وڈ فلم میں ’جوکر‘ کا کردار ادا کیا تھا جو
ان کی بے پناہ شہرت کا باعث بنا، وہ سال 2008 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں