تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

بھارتی یونیورسٹیز کی ویب سائٹس ہیک: آزادی کشمیر اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات

نئی دہلی: بھارت کی معروف جامعات کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے اُن پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج کردیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی یونیورسٹی، اے ایم یو اور آئی آئی ٹی بی ایچ یو کی ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر کشمیر کی آزادی کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج کر دیے گئے۔

بیک وقت ہیک کی گئی ویب سائٹس پر بھارتی عوام کے نام پیغام بھی درج کیے گئے جن میں لکھا گیا کہ آپ جانتے ہیں کہ نام نہاد ہیروز کشمیری کے نہتے عوام پر کیا گل کھلا رہے ہیں اور اُن ظالم فوجیوں کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

ہیکرز نے ویب سائٹ پر پیغام درج کیا کہ بھارتی فوجی جوان کشمیری لڑکیوں کی عصمت دری کرتے ہیں، اگر ہندوستان کے لوگوں کی بیٹیوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے تو انہیں کیسا محسوس ہوگا یاپھر کوئی بھی آدمی اُن کے بھائی، بہن، باپ یا ماں کو قتل کردے تو وہ کیا سوچیں گے؟۔

ہیکرز نے تحریر کیا کہ اگر بھارتیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے تو اُن کی زندگیاں بھی کشمیریوں کی طرح برباد ہوجائے گی۔

ویب سائٹس پر چھوڑے گئے پیغامات میں واضح پیغام لکھا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو بھی امن اور چین سے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے اور بھارت وہاں سے اپنے قاتلوں کو واپس بلا لے۔

Comments

- Advertisement -