بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، مودی سرکاری کے زیراثر شعبہ کھیل نے ایک اور اوینٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔
بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کر لی۔ چیمپئن شپ رواں سال 28 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں اب بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔
انڈین والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔
چیمپئن شپ میں ایران، قازقستان، ترکمنستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ایران، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں جب کہ سری لنکا کی جانب سے بھی آنے والے دنوں میں اپنے داخلے کا اعلان متوقع ہے۔
ایک امید افزا پیشرفت میں، روسی والی بال ٹیم نے بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے جون میں پاکستان کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔