تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خاتون ڈیڑھ کروڑ کے عوض شوہر کی دوسری شادی کروانے پر تیار

نئی دہلی: بھارت میں خاتون ڈیڑھ کروڑ روپےکے عوض شوہر کی دوسری شادی اس کی پسند کی لڑکی سے کروانے کے لیے تیار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے عوض شوہر کو طلاق دینے پر اتفاق کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بھوپال کی فیملی عدالت میں خاتون کے بیٹی نے درخواست دائر کی کہ اس کے والد نے آفس کی ایک خاتون کے ساتھ تعلقات اسطوار کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں والدین کے درمیان جھگڑا روز کا معمول ہے اور بہنوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔

بیٹی کی درخواست درج کروانے کے بعد عدالت نے جوڑے کو مشاورت کے لیے طلب کیا۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے عمر سے بڑی خاتون کے ساتھ رشتہ قائم کیا ہوا تھا اور وہ بیوی کو چھوڑ کر اپنی دوست کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتا تھا تاہم بیوی طلاق دینے پر راضی نہیں ہوئی، عدالت میں مشاور ت کے متعدد سیشن کے بعد جوڑے کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیوی شوہر کو اس شرط پر چھوڑنے پر راضی ہوئی کہ مذکورہ خاتون اسے اپنے اپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ 27 لاکھ روپے نقد فراہم کرے گی۔

جوڑے کے مشیر نے بتایا کہ بیوی شادی کے کئی سالوں کے بعد بھی شوہر کو چھوڑنے پر راضی نہیں تھی تاہم اس نے شوہر کے ساتھ پر اس شرط پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا کہ تاکہ اس کی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -