اشتہار

بھارت : ہراسگی کی شکار خواتین ایتھلیٹس نے انتہائی قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی حکومت سے انصاف نہ ملنے کے بعد بھارت کی خواتین ایتھلیٹس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین ایتھلیٹس (پہلوانوں) نے اپنے جیتے ہوئے تمغے دریائے گنگا میں بہانے کا اعلان کیا ہے۔

خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کر اس کی اطلاع دی، انہوں نے بتایا کہ آج بروز منگل (30 مئی) کو شام 6 بجے ہردوار میں کھلاڑی گنگا ندی میں اپنے تمغے بطور احتجاج بہا دیں گے۔

- Advertisement -

ونیش پھوگاٹ نے یہ اعلان دہلی پولیس کی کارروائی کے دو دن بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار بھی پہلوانوں کے مسائل کو جاننے کی کوشش تک نہیں کی۔

ونیش پھوگاٹ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب نے دیکھا کہ 28مئی کو ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ ہم خواتین پہلوانوں کو ایسا لگ رہا ہے جیسے اس ملک میں ہمارے پاس کچھ نہیں بچا۔ ہم ان لمحات کو یاد کر رہے ہیں جب ہم نے اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کیلئے تمغے جیتے تھے، اب لگتا ہے کہ ہم نے یہ تمغے کیوں جیتے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں یہ تمغے نہیں چاہئیں لہٰذا اب ہم ان تمغوں کو بہتی گنگا میں بہانے لے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں