اشتہار

بھارت میں خواتین ریسلرز کو اپنے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والی بھارتی خواتین ریسلرز پر دہلی پولیس نے دھاوا بول دیا اور ریسلرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین ریسلرز کو اپنے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا، بھارت میں ہراسانی کے خلاف خواتین ریسلرز اور کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کی کوشش کی تو دہلی پولیس نے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تین ریسلرز سمیت کئی کسان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی خواتین ریسلرز کئی روز سے نئی دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہیں۔

ریسلرز کا الزام ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ نے سات خواتین ریسلرز کو جنسی ہراساں کیا۔

دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نے خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں