اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

حد سے زیادہ پانی پینے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست انڈیانا میں دو بچوں کی ماں ایشلے سمرز پکنک کے دوران حد سے زیادہ پانی پی جانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشلے سمرز جولائی کے چوتھے ہفتے میں بچوں اور شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر پکنک منانے کیلیے گئی تھیں۔

خاتون نے محسوس کیا کہ گرمی کی وجہ سے انہیں بار بار پیاس لگ رہی ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے پیاس بجھانے کیلیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا اور جب پکنک ختم کر کے گھر پہنچیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر گر پڑیں۔

- Advertisement -

ایشلے سمرز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پھر کبھی ہوش میں نہ آ سکیں اور ہلاک ہو گئیں۔

خاتون کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران کم از کم پانی کی چار بوتلیں پی لیں جبکہ ایک بوتل کم از کم 16 اونس کی تھی، اس طرح ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران 64 اونس پانی استعمال کیا جو آدھا گیلن بنتا ہے۔

ڈاکٹروں نے غیر معمولی کیس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کم وقت میں بہت زیادہ پانی کے استعمال کی وجہ سے حیران تھے کیونکہ انسانی گردے ایک لیٹر پانی کو صاف کرنے کیلیے کم از کم 1 گھنٹے کلا وقت لیتے ہیں۔

ان کے مطابق یہ اچھی بات ہے کہ گرمی میں پکنک کے دوران پانی کا استعمال کیا جائے لیکن حد سے زیادہ استعمال پانی کو زہر بناتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں