منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

بھارتی سیاست دان کے روہت شرما کو ’موٹا‘ کہنے پر کرکٹ بورڈ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی خاتون سیاست دان کی جانب سے روہت شرما کو موٹا کہنے پر کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ دینے والی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان روہت شرما کی فٹنس پر سوال اُٹھایا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ روہت شرما کھلاڑی کے لحاظ سے موٹے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں۔

اس صورتِ حال پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر انہیں گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران ہی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔

روہت شرما کو وزیراعظم نریندرا مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کی حمایت بھی ملی جس میں کہا گیا کہ اس طرح کے تبصروں کا ٹیم پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ تضحیک آمیز اور حوصلہ شکنی کرنے والے تبصرے کیے جارہے ہیں جب ٹیم عالمی ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں