دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں حالات جلد معمول پر آجائے گی۔
Saddened to see the devastation caused by the floods in Pakistan. We extend our heartfelt condolences to the families of the victims, the injured and all those affected by this natural calamity and hope for an early restoration of normalcy.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2022
خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔