تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاک بھارت جنگ میں فتح کی شاندار یادوں پرمبنی کتاب

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے 1965 کی جنگ میں فتح کی شاندار یادوں پر مبنی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری کردیا ہے۔

کتاب کا نام ’’انڈو پاک 1965وار فلیش بیک‘‘ ہےاوراس میں پاک بھارت جنگ سے متعلق تاریخی حقائق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں جن کی بھارت ہمیشہ سے نفی کرتا چلا آرہا ہے۔

کتاب میں تصاویری ثبوت کے ذریعے دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی افواج نے بھارت کے چھوڑے ہوئے اسلحے پر قبضہ کیا تھا۔

کتاب میں بھارتی اورغیرملکی اخباروں کی شہہ سرخیوں کے ذریعے بھارت کے لاہور پر قبضہ کرنے کے مکروہ عزائم میں ناکامی کے ثبوت بھی دئیے گئے ہیں۔

کتاب میں پاکستان کے ان سر فروش سپوتوں کا بھی ذکر ہے جنہوں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ دنیا کی جنگی تاریخ کی وہ شاندار فتح حاصل کی کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی کہ کس طرح پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے۔

ایک تصویر کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی راجھستان کے مرکزی علاقے کیم کھرن میں پاکستانی افواج کے قبضے کے ناقابلِ تردید ثبوت بھی پیش کئے گئے ہیں۔

مکمل کتاب کے آن لائن ورژن تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔


INDO – PAKISTAN WAR 1965 a Flashback


Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں