تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انڈونیشیا: اسکول بس حادثے کا شکار، بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق

جکارتہ: انڈونیشیا میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا پر ایک سیاحتی بس کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 39 زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بس مغربی جاوا صوبے کے قصبے سبانگ سے اسلامی جونیئر ہائی اسکول کے طلباء ، اساتذہ اور والدین کے ایک گروپ کو لے کر جارہی تھی کہ جزیرے جاوا کے ضلع سوم ڈانگ کے قریب 65 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

 

دلخراش حادثے کے نتیجے میں ستائیس افرادجاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جو کہ طالب علم بتایا جاتا ہے، اس کے زخمیوں میں اسکول کے طلبا اور ٹیچرز بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے بس پر کنٹرول کھونے کے باعث رونما ہوا اور جس جگہ حادثہ پیش آیا اوردور افتادہ مقام ہے جہاں شدید اندھیرا بھی تھا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سڑک حادثات کا رونما ہوا عام ہے، جس کی بنیادی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی ہے۔

Comments

- Advertisement -