تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

انڈونیشیا میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 268 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے حکام نے زلزلے میں کُل 268 شہریوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 150 سے زائد لوگ تاحال لاپتا ہیں۔ زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 نومبر کو 5.6 شدت کے زلزلے نے جکارتہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ابتدائی طور پر 162 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئی تھیں جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔ فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل جنوری 2021 میں بھی صوبے مغربی سولوویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -