تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکے، 6 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد دھماکوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں چارحملہ آوربھی مارے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ میں دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں. دھماکہ اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب ہوا، جبکہ پاکستان اور ترک سفارتخانے بھی قریب واقع ہیں۔ دھماکوں میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق حملہ دس سے پندرہ افراد کے گروپ نے کیا، دھماکوں کے بعد سیکورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور مختلف علاقوں میں ٹینک تعینات کردئیے گئے اورسیکورٹی اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا۔

دوسری جانب جکارتہ دھماکوں کے بعد امریکا اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لئے وارننگ جاری کردی ہے کہ دھماکوں کی جگہ اور متاثرہ علاقوں سے دور رہیں۔

انڈونیشین صدرنے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قراردیا۔

https://twitter.com/khalidkhan787/status/687493114290900992

Comments

- Advertisement -