تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی

پالو : انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

انڈونیشیا کےشہر پالو میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا ، اس زلزلے کا مرکز صوبے کے دارالحکومت پالو سے 79 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 9.1 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے سے تین افراد زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں اور سازو سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

زلزلہ سے کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انڈونیشیائی محکمہ موسمیات و ارضیات نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے کے بعد 14 آفٹر شاکس بھی آئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -