تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گوگل نے 11 سال بعد نوجوان کو اہلخانہ سے ملادیا

جکارتہ : پانچ سال کی عمر میں اغوا ہونے والا بچہ 11 سال بعد گوگل کی مدد سے اپنے اہل خانہ تک پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کے اہلخانہ سے ملنے کا واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا جہاں ارون نامی 17 نوجوان کو ایک اسٹریٹ پرفارمر نے زبردستی اٹھالیا تھا تاکہ وہ اس کے ساتھ شرکت کرسکے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ دو سال بعد اسٹریٹ پرفارمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد مجھے پولیس نے ایک یتیم خانے میں چھوڑ دیا۔

نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ یقیم خانے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ میں میرے دل میں اہلخانہ کی یاد بڑھتی جارہی تھی اور مجھے وہ مارکیٹ یاد آرہی تھی جہاں میں اپنی دادی کے ہمراہ جایا کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے 17 سال کی عمر میں گوگل کی مدد سے اس مارکیٹ کو تلاش کیا اور یتیم خانے کی انتظامیہ کے تعاون سے دوبارہ اپنے اہلخانہ تک پہنچ گیا۔

Comments

- Advertisement -