تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مسلسل دو ہفتوں تک سونے والی لڑکی

جکارتہ: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایک ایسی لڑکی ہے جو ایک، دو دن نہیں بلکہ 13 دنوں تک سوتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ایکا انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کالی مانتن سے تعلق رکھتی ہے، ایکا 2017 میں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب وہ 13 دن تک لگاتار سوتی رہیں۔

اس لڑکی کو رئیل لائف سلیپنگ بیوٹی اور انڈونیشیا کے صوبے ساؤتھ کالی مانتن کی بیٹی کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکا نے دو مشکل تجربات کا سامنا کیا پہلی بار تب، جب ایکا ڈیڑھ دن تک سوتی رہیں اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب وہ 7 دن سوتی رہیں جس کے بعد والدین انہیں مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔

لڑکی بالآخر 9 دن بعد جاگ گئی لیکن ڈاکٹرز کے مطابق وہ اب بھی بہت کمزور ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئی فی الحال یہ نہیں جان سکا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں لیکن علامات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہائپر سومنیا میں مبتلا ہیں۔

ہائپر سومنیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریض کو دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں۔

ہائپر سومنیا کیا ہے؟

ہائپر سومنیا کا مطلب یہ ہے کہ دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے یا نیند میں زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے، ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں، مثال کے طور پر کام پر یا جب وہ گاڑی چلا رہے ہیں۔

بہت ذیادہ نیند آنے اور ہر وقت تھکان رہنے کا مسئلے کا سب سے پہلا حل تو یہی ہے کہ آپ اپنی ڈائٹ کو صحیح کریں اور ٹائم ٹیبل کو درست کریں۔

اس کے ساتھ ہی شروعاتی سطح پر ڈاکٹر سے کنسلٹ کے بعد کچھ ضروری دواؤں کا استعمال کریں۔ انکی مدد سے آپ اپنے پیٹ اور دماغ کے کنکشن کو صحیح کرپائیں گے۔ اسکے بعد اپنی صحیح لائف اسٹائل کو فالو کرتے ہوئے ان مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -