ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شمال میں واقع صوبہ آچے کے کھلے سمندر میں 6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز صوبے آچے کے شہر سنگکل میں 48کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیر کی صبح 6 بج کر 30منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکن جیولوجیکل سروے سینٹر کے اعلان کے مطابق زلزلے کا مرکز آچے سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں زیر زمین 37 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیائی محکمہ موسمیات نے بھی مذکورہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

اس کے علاوہ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، واضح رہے کہ 21نومبر کو انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں 5.6شدت کے زلزلے سے 602 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ سماٹرا جزیرے کے مہلک ترین زلزلوں میں سے ایک 26 دسمبر 2004 کو آیا جس نے بحرہند میں سونامی کو جنم دیا جس میں 230,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جن میں سری لنکا، ہندوستان اور تھائی لینڈ تک متاثرین شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں