پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا اور پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز کمپنی نے کارمینوفیکچرنگ پلانٹ3 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خام مال اور انوینٹری کی کمی کا سامنا ہے، کمپنی کاپروڈکشن پلانٹ کل سے 31 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل رہے گا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہنا ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی نے پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کیا،اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں