ماؤنٹ مونگانوئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ کے 15 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی، انگلش بولرز کے سامنے بھارتی ٹیم بے بس نظر آئی اور 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے سمرتی بندھانا نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، رچا گوش 33 اور جولان گوسوامی 20 رنز بناسکی۔
انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈئین نے 4 ایانا نے 2 جبکہ کیٹ کروس نۓ ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں انگلش کپتان کی ذمے دارانہ اننگز کے باعث بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ نیٹ اسیکیور نے 45 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے مہمنا سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔