تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ارش دیپ سنگھ بھارتی شائقین کے نشانے پر آگئے

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی نوجوان فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ بھارتی شائقین کے نشانے پر آگئے۔

 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ کے آخری لمحات میں بھارتی فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ہارڈ ہٹر بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑا جس پر بھارتی ٹرولرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میچ کے آخری لمحات میں قومی ٹیم کو 16 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے بظاہر لگ یہی رہا تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے  جبکہ کریز پر آصف علی اور خوشدل شاہ موجود تھے۔

لیگ اسپنر کی گیند پر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا ہاتھوں کا کیچ گرا دیا جس پر روہت شرما سمیت بھارتی کھلاڑی نے بھی غصے کا اظہار کیا۔

کیچ چھوٹنے کے بعد آصف علی نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور بھارت سے کامیابی چھین لی۔

بھارتی ٹرولرز نے پاکستان سے شکست کی وجہ ارش دیپ کے ڈراپ کیچ کو قرار دیا۔

بھارت کی شکست شائقین کرکٹ کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے ارش دیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور میمز بنا کر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ‌ کپ پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی.

Comments

- Advertisement -