بھارت کے تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار بچہ موت کی وادی میں پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکشٹی پیٹ بلدیہ کے سریندر اپنی اہلیہ، بیٹی اور 9 ماہ کے کمسن بیٹے کے ساتھ مموگوڈا میں اپنے رشتہ دار کے گھر ایک تقریب میں پہنچے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اسی دوران بچہ کولڈ ڈرنک کی بوتل کا ڈھکن اپنے منہ میں ڈال کر کھیلنے لگا۔ کھیلتے ہوئے وہ ڈھکن اچانک اس کے حلق میں پھنس گیا جس سے اس کی سانس غیر فعال ہوگئی۔
بچے کی حالت دیکھ کر والدین نے فوراً اس کے منہ سے ڈھکن نکالنے کی کوشش کی اور اسپتال پہنچے، ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ بچہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار چکا ہے۔
اس سے قبل مصر میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں ماں پر شیرخواربچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس نے ملزمہ کا تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری المنوفیہ میں ایک خاتون کو اپنے شیر خوار کو قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق المنوفیہ کمشنری کے شبین ہسپتال میں ایک دس ماہ کے شیرخوار کی نعش لائی گئی، ڈاکٹروں کا شبہ تھا کہ بچے کو ماں نے جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز بچے کی ماں سے کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا وہ بچے کو پالنا نہیں چاہتی تھی جس کے باعث انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوئی۔
کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی
ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی متعدد بار بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
بچے کے والد کے مطابق واقعہ سے قبل بچے کے جسم پر اکثر تشدد کے نشانات بھی دیکھے تھے جس پر غور نہیں کیا مگر اب حقیقت جان کر اپنی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔