تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مچھر کے کاٹنے سے نوجوان مہلک بیماری میں مبتلا

پنوم پنھ:  ایشیا کے جنوب مشرقی ملک کمبوڈیا م کا 27 سالہ نوجوان عجیب قسم کے مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے مہلک بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے صوبے کمپونگ چھاننگ کے رہائشی نوجوان کا نام بونگ تھیٹ ہے جن کو 12 سال کی عمر میں زہریلے مچھر نے پیر پر کاٹا تھا۔

بونگ تھیٹ کے مطابق ان کے پیر میں 12 سال کی عمر میں سوجن شروع ہوئی اور پھر چند سالوں میں پیر کی حالت بہت خراب ہوگئی۔

بونگ کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنا پیر اٹھا کر نہیں چل سکتے بلکہ اسے رگڑ کر چلتے ہیں، ویسے تو ڈاکٹرز نے چہل قدمی سے منع کیا ہوا ہے مگر مجبوری میں کہیں آنا جانا ضروری ہوتا ہے۔

بونگ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے علاج کے لیے لوگوں سے مدد مانگی تھی، ایک شخص نے انہیں خطیر رقم عطیہ کی جس کے بعد وہ اب رواں ماہ اسپتال جاکر اپنا علاج شروع کروائیں گے۔

مزید پڑھیں: برازیلین شہری انوکھے مچھرکے کاٹنے سے ’ ہاتھی پیر‘ نامی بیماری میں مبتلا

ڈاکٹرز نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے مرض کو لاعلاج قرار دے دیا ہے مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ علاج سے مرض مکمل ختم تو نہیں ہوگا مگر کچھ بہتری آسکتی ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ بیماری مچھر کا زہر پھیلنے کی وجہ سے ہوتی ہے، ابتدائی دنوں میں متاثرہ حصے میں سوجن ہوتی ہے اور اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو پھر عمر بھر معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بونگ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے جواب دے دیا مگر وہ اپنا علاج کروائیں گے کیونکہ وہ فٹبالر بننا چاہتے ہیں اور بطور کھلاڑی میچز میں حصہ بھی لینے کے خواہش مند ہیں۔

غربت کی وجہ سے بونگ کے اہل خانہ اُن کا علاج نہیں کرواسکے، جس کی وجہ سے اُن کا مرض بگڑ گیا۔

Comments

- Advertisement -