جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈینگی سے متاثرہ کراچی کارہائشی چل بسا، رواں سال اموات کی تعداد چودہ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈینگی کا متاثرہ پچیس سالہ شہزاد چل بسا، رواں سال ڈینگی سے اموات کی تعداد چودہ ہوگئی۔ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک سو چونسٹھ افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کا جن بے قابو ہوگیا، کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا، پچیس سالہ شہزاد لانڈھی کا ریائشی تھا۔

اس حوالے سے ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد چودہ ہوگئی ہے، پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کےدوران مزید ایک سو چونسٹھ افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے شکار پانچ سو مریض زیر علاج ہیں۔

 مزید پڑھیں: انیس ہزار ڈینگی مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہوگئے: ڈاکٹر ظفر مرزا

پنجاب میں رواں سال چار ہزار سات سو مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ پاکپتن میں ڈینگی کے چار اور صوابی میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید آٹھ افراد میں ڈینگی وائرس تصدیق ہوئی، ڈی ایچ او کے مطابق رواں سال ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد ایک سو انہتر تک جا پہنچی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں