تازہ ترین

مہنگائی بم، گیس کے نرخوں میں اضافہ

حکومت نے مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جنوری سے جون 2023 تک گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

قدرتی گیس نرخ میں اضافےکا اطلاق زیادہ استعمال والے گھریلو صارفین پر بھی ہو گا جب کہ نرخ میں اضافہ کمرشل صارفین اور پاور سیکٹر کیلئےبھی کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس ایس آئی اقدام کےتحت جی 20ممالک رکن روس سے قرض مؤخر کی منظوری دی گئی۔ قرض مؤخر اقدام کے تحت روس سے 1کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخرہو گا۔

ای سی سی اجلاس میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب کی گرانٹ منظور کی گئی۔ پروگرام کےتحت سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے ایمرجنسی ریلیف میں دیےجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -