جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ماہ جولائی کا پہلا عشرہ: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے مالی سال2019-20ء کے پہلے ماہ جولائی2019 کے پہلے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.51فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گیس نرخ ،چینی ،چنے کی دال ،دال مونگ ، دال ماش، دال مسور ، سگریٹ،لہسن ،آلو، گندم، آٹا ،روٹی سادہ ، خوردنی تیل، بیف،مٹن، سرخ مرچ، تازہ دودھ ، دھی، بجلی کا بلب ، مسٹرڈ آئل ،اری چاول ، باسمتی چاول،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

زندہ مرغی، انڈے، ایل پی جی ،پیاز ، ٹماٹر،گڑ، کیلے سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،چائے، ملک پاؤڈر،نمک ،صابن ، سمیت 15 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 2.83، 2.97 ،0.72 اور 0.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں