ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کے ثمرات، مہنگائی میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :مارچ میں مہنگائی میں کمی کاسلسلہ برقرارہے، مارچ کے پہلے ہفتے میں افراط زرکی شرح میں 0.32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ماہرین کا کہناہے مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مارچ کے دوران مہنگائی سےمتعلق اعدادوشمار جاری کردیے گئے ، جس میں بتایا گیا مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والوں کیلئے قیمتوں کےحساس اشارئےمیں 0.28 فیصد کی کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق آلو، پیاز، انڈے، چینی، گڑ، کیلے، اری چاول، گائے کے گوشت ، بکرے کے گوشت ، تازہ دودھ،دھی،صابن،ویجی ٹیبل گھی سمیت 18 اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ٹماٹر،پیٹرول،ہائی اسپیڈڈیزل،مٹی کاتیل،ایل پی جی ، چنے کی دال،دال مسو،لر، مسٹرڈآئل،مرغی،لہسن اور آٹاسمیت12اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں : فروری 2020کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی

اعدادوشمار کے مطابق باسمتی چاول،گندم،خوردنی تیل،ملک پاؤڈر ، روٹی سادہ،چائے،سرخ مرچ،سگریٹ،نمک کےنرخ برقراررہے جبکہ گیس نرخ،بجلی کےنرخ ، بلب سمیت21اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کے اختتام پر افراط زرکی شرح میں دواعشاریہ دوفیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، فروری میں مہنگائی میں اضافےکی شرح بارہ اعشاریہ چارفیصد ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کاکہناہےکہ حکومتی اقدامات اورعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کےباعث رواں ماہ کے اختتام تک افراط زرمیں مزید کمی متوقع ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ جولائی تافروری مہنگائی کی شرح سال گزشتہ کی نسبت11.70فیصدرہی، سبزیوں کی قیمتوں میں 13، کوکنگ آئل میں 10، چینی کی 8فیصد ، پھل 4 اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئی جبکہ ایک ماہ میں ٹماٹر 60 ، انڈے 26،سبزیاں 11 اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک ماہ میں ایل پی جی اور بجلی 13فیصدسستی اورگیس چارجز 55 فیصدبڑھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں