تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

‏’مہنگائی کم نہیں ہوئی لیکن آمدنی میں اضافہ ہوا ہے‘‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مہنگائی شایدکم نہیں ہوئی لیکن آمدنی ‏میں اضافہ ہوا ہے آمدنی زیادہ ہوگی تومہنگائی کوکنٹرول کرنے میں مدد ملےگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ہمارے اچھے ‏اقدامات سے عوام کواب ریلیف مل رہاہے معیشت کی ترقی ہورہی ہے، چیزوں کی خریداری بڑھ ‏گئی ہے شعبہ زراعت میں بھی ترقی ہوئی ہےلوگوں کو نظر آرہا ہے، پاکستان کےعوام ہی خرچہ کر ‏رہے ہیں اور چیزیں خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سےشکوہ بھی کیاکچھ وقت سیاست کیلئےبھی نکالیں لیکن ‏وزیراعظم عمران خان کی پوری توجہ گورننس پر ہے ان کی ترجیح ہے اقتدارسنبھالا تو کچھ مشکل ‏فیصلے کیے جن کے ثمرات اب مل رہے ہیں، اپوزیشن نےایک بیانیہ اپنایاجس کی وجہ سے ہمارے ‏اچھے کام متاثر ہوئے ہمیں شروع سے بیانیہ اپنانا چاہیے تھا کہ ہمارےکام نظر بھی آتے ہمارے ‏منصوبوں کے ثمرات اب سامنے آ رہے ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوراحتساب لازم و ملزوم ہیں، عمران خان پی ٹی آئی ‏کےاحتساب کےبیانیےکوتبدیل نہیں کریں گے عمران خان کابیانیہ انصاف اوراحتساب ہےجوتبدیل ‏نہیں ہوگا، مثبت خبریں آئیں گی تومنفی بیانیےکوخودبخودمات ملےگی ہرشعبےسےمثبت خبریں ‏آرہی ہیں معیشت بہترہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اپنی چوری کےمقدموں کےعلاوہ ہربات کیلئےتیارہیں، اپوزیشن ‏پاکستان کےکسی بھی مسئلے پر بات کرناچاہتی ہےہم تیارہیں اپوزیشن کی چوری کےمقدموں ‏پرکوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، وزیراعظم جس میدان میں جیت جاتےہیں اگلےدن مزیدبہتری ‏کاسوچتےہیں وزیراعظم کی ایک ہی توجہ کہ اپنی عوام کی زندگی کیسے بہتربنانی ہے وزیراعظم ‏پہلےدن تقریر کر رہے تھے اپوزیشن نے کیا کیا تھاسب کو یاد ہے، وزیراعظم کے پہلے دن ہی ‏اپوزیشن نےکہا حکومت ناکام ہو گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کومریم نوازنےایک ڈگرپرچلادیاتھاجس پرکامیابی نہیں تھی، ‏پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کوحقیقت کاپتہ چل گیاہے نظام میں رہ کرہی ہم اس نظام ‏کو بہتر کر سکتےہیں ادارےبالکل آزاد ہیں کسی جگہ پربھی مداخلت نہیں ہورہی، ن لیگ کےدونوں ‏دھڑے کھل کر اپنی حکمت عملی کا اظہار کر چکے ہیں، ن لیگ کی اندرونی لڑائی پرہم کیاجواب ‏دے سکتے ہیں، مریم نوازپارٹی کوجس طرف لے جارہی تھیں شہبازشریف نے روکا۔

Comments

- Advertisement -