جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2020میں ملک میں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ اعدادو شمار جاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2020میں ملک میں مہنگائی کی شرح 8فیصد رہی اور مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی میں 0.7فیصد کمی دیکھی گئی۔

- Advertisement -

ایک ماہ میں انڈے 67.15فیصد اور مصالحہ جات88.6فیصد مہنگے ہوئے۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں بجلی 96.5فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے پیاز کی قیمت 29فیصد اور ٹماٹر27فیصدسستے ہوئے، سبزی19فیصد، چینی 18فیصد، آلو13فیصد اور گندم 4فیصد سستی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں