اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی، جولائی کی نسبت اگست میں مہنگائی کی شرح میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا کہ اگست 2021 مہنگائی کی شرح 8.4 فیصدرہی، جولائی کی نسبت اگست میں مہنگائی 0.6 فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ اگست میں ٹماٹر17.84فیصد،سبزیاں 12.54فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 18سے 6فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ آلوکی قیمت میں 1.84فیصد،خوردنی تیل وگھی1.75فیصد ، دودھ میں 1.94فیصد اور چینی میں 1.36فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق ماہ اگست میں چکن11.98فیصد، پھل 7.75، دال چنا 5.18فیصد ، مصالحہ جات 2.75فیصد ،دال مونگ 2.35،انڈے 1.64فیصد سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ سالانہ بنیاد پر ویجی ٹیبل گھی36.34فیصداورٹماٹر35.15فیصد ، خوردنی تیل33.96فیصد ،مسٹرڈ آئل33.10 ،انڈے23.68 فیصد ، چکن20.47 فیصد، گوشت 13.71 اور دودھ 10.64فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سالانہ بنیاد پر آلو، دالیں ، پیاز اور گندم 19سے 4فیصد تک سستی ہوئیں۔