منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اگست کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اگست کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس دوران 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 16اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے اگست کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کے اعداد وشمارجاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا رواں ماہ کے پہلے ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اور کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 0.33 کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتےمیں 15اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 20میں استحکام رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے پانچ ، پیٹرول 4روپے فی لیٹر بڑھا جبکہ آلوساڑھے 3، پیاز ڈیڑھ روپے،چینی ایک روپےفی کلوبڑھی۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ ٹماٹر 30، چکن 16، کیلے5،دال مونگ 2روپے فی کلو سستی ہوئی جبکہ دال ماش، دال چنا اور دال مسور سمیت سبزیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

اگست کے پہلے ہفتے آٹے کی 20کلو کی بوری 7روپےسستی ہوئی اور مٹن،بیف ، بجلی،گیس چارجز اور ملبوسات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

خیال رہے جولائی2020 میں مہنگائی کی شرح میں 2.50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جولائی 2019 کے مقابلے جولائی 2020میں مہنگائی کی شرح 9.30 فیصد رہی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں