تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، عوام نے سر پکڑ لئے

اسلام آباد: مخدوش معاشی حالات کے باعث دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردئیے جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.82 اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کےدوران 32 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 508 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا، لہسن65 روپے 54 پیسے، دال چنا 16 روپے 89 پیسے،برائلر مرغی16روپے27پیسےفی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ دال ماش 15.6روپے ،دال مسور 10.37 روپےفی کلو مزید مہنگی ہوئی، انڈے 10 روپے فی درجن،چاول3.98 روپےفی کلو کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اُٹھانے کو تیار

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ6.24 روپے، چینی2.12 روپےفی کلو، باسمتی ،ٹوٹےچاول 3.44 روپے،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا، دودھ ، دہی ، ٹماٹر پیاز اور آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے صرف آلو کی قیمت میں معمولی 15 پیسے فی کلو کم ہوئی۔

Comments

- Advertisement -