اشتہار

مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد اضافے سے اس کی مجموعی شرح 30.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دیجس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 24 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 5 روپے 49 پیسے فی کلو اور کیلے 9 روپے 40 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

اسی طرح چینی 1 روپے 25 پیسے فی کلو، مٹن 15 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ بیف 6 روپے 26 پیسے جبکہ دہی 1 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ دال مونگ 1 روپے 67 پیسے، دال مسور 1 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چائے، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز 29 روپے 17 پیسے فی کلو سستا ہوا، انڈے 31 روپے 32 پیسے فی درجن، ایل پی جی سلنڈر 58 روپے 96 پیسے سستا ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتے آٹے کا بیس کلو تھیلا 10 روپے 6 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں