تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ، آٹا، گوشت سب مہنگا

ملک بھر میں مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور آٹا، گوشت، گھی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں‌ بڑھ گئی ہیں۔

وزیراعظم کے اعلان کے برعکس ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں آٹے سمیت 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ادارہ شماریات نے اس حوالے سے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کرنے والے حکومتی ادارے ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 1370.41 روپے ہوگئی ہے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بکرے اور گائے کے گوشت میں بالترتیب 21 روپے 21 پیسے اور 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتے زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 16 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ آلو2 روپے 46 پیسے اور پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ دال مسور10 روپے 80 پیسے، دال چنا 3 روپے 80 پیسے، دال ماش 5 روپے 59 پیسے، دال مونگ ایک روپے62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چاول، لہسن،دودھ ،دہی،گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں ٹماٹر 9 روپے 68 پیسے فی کلو اور 7 روپے 52 پیسے فی درجن سستے ہوکر نمایاں رہے جب کہ اسی ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

Comments

- Advertisement -